اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page xi of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page xi

V ہے۔آنے والی نسلیں بھی آپ پر یقینا رشک کریں گی۔۔۔مبارک ہے آپ کا وجود جس کو اس بہت بڑے نیک کام کے کرنے کی توفیق ملی۔-۶- مکرم حاجی محمد ابراہیم خلیل صاحب ( سابق مجاہد اطالیہ وافریقہ ) لکھتے ہیں : آپ صحابہ کبار کے حالات قلمبند کر کے سلسلہ حقہ کی بڑی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔بڑا ہی نیک کام ہے۔جَزَاكُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء “۔مکرم چوہدری عبدالماجد صاحب کراچی ( برادر جناب ڈاکٹر عبدالسلام صاحب پروفیسرلندن ) لکھتے ہیں: دو تابعین اصحاب احمد اول اور اصحاب احمد جلد دہم ملیں۔جَزَاكُمُ الله أَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔ایک ہی دن میں دونوں جلد میں ختم کیں۔آپ کی محنت اور کاوش کا اجر تو اللہ تعالیٰ ہی آپ کو دے سکتا ہے۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ رقم فرماتی ہیں: میں نے اپنے میاں مرحوم کی زندگی میں ایک خواب دیکھا تھا کہ وہ ایک اُونچی کرسی پر بیٹھے ہیں جگہ بھی اونچی ہے جیسے تخت۔اور ایک جوان آدمی ( میں نے پشت ہی دیکھی ہے ) لمبا کوٹ یا اچکن پہنے ہاتھ میں ایک کتاب لئے آتا ہے اور مؤدب ہو کر گھٹنوں کے بل اُن کے سامنے زمین پر بیٹھ کر جیسے نذرانہ دیتا ہے وہ کتاب پیش کرتا ہے اور وہ کتاب پکڑ کر دیکھتے اور خوشنودی کی نظر سے اس جوان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔جب میں نے ان کے متعلق اصحاب احمد ( جلد دوم ) کتاب دیکھی ، تو وہی سائز ، وہی تقطیع تھی اور مجھے وہ پرانا خواب یاد آ گیا۔شاید چار روز ہوئے ، آپ کے خط سے پہلے میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ میرے کمرے میں آئے ہیں۔میں اور حضرت منجھلے بھائی صاحب ہیں اور سامنے حضرت سید نا بڑے بھائی صاحب تشریف رکھتے ہیں۔میں نے سفید پشمینہ کی چادر سر پر اوڑھ لی ہے کہ پردہ رہے اور آپ ہمارے دائیں جانب بیٹھ گئے ہیں۔کوئی بات ہم لوگوں نے کی جو حضرت منجھلے بھائی صاحب نے سنی نہیں یا سمجھے نہیں۔مگر حضرت صاحب سمجھ گئے۔مسکرائے اور فرمایا کہ یہ کہہ رہی