اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page ix of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page ix

دیں اور عند اللہ ماجور ہوں۔بارہ تیرہ سال سے یہ سلسلہ تالیف جاری ہے اور اس وقت تک قریباً چار ہزار صفحات شائع کئے جاچکے ہیں۔میں مجلد جلدوں کی خریداری قبول کر کے ایک سور و پریہ پیشگی عنایت فرما ئیں۔ڈاک کا خرچ بھی اسی میں شامل ہے۔کچھ سابقہ اور بقیہ آئندہ جلد میں دی جائیں گی۔یا اسی طریق پر دس یا پانچ جلدوں کے لئے پچاس یا چھپیں رو پے پیشگی عنایت فرما ئیں۔پاکستان میں رقم بھجوانے اور خط وکتابت کا پتہ مینجر اصحاب احمد۔احمد یہ بکڈ پو۔دارالرحمت شرقی۔ربوہ ضلع جھنگ محنت طلب کام : یہ بیان کرنے کی چنداں حاجت نہیں کہ یہ تالیفات محنت طلب ہیں۔الحکم ، البدر ، بدر ، افضل، احمد یہ گزٹ ، رپورٹ ہائے سالانہ رپورٹ ہائے مشاورت ، رفتار زمانہ لاہور ، فرقان ، حیات فیض ، منصب خلافت وغیرہ کم و بیش ایک سو جلد میں اور کتب کا مطالعہ کرنا پڑا ہے۔قریباً اٹھاون سال کے طویل اور مُمتد عرصہ کے حالات کی جستجو سہل امر نہیں اور اس پر جس قدر محنت ، توجہ اور دماغی مشقت برداشت کرنی پڑتی ہے وہ ظاہر وباہر ہے اور حصول حالات کے لئے بھی خط و کتابت کرنی پڑتی ہے۔چنانچہ جب چوہدری صاحب نے خاکسار کی استدعا پر چار سال قبل مسودہ کا مطالعہ فرمایا تھا اور کچھ حالات بھی حضرت والد صاحب کے متعلق رقم فرمائے تھے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ـ ان چار سالوں میں خاکسار نے اس مسودہ میں خاصہ اضافہ کیا ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِکَ۔احباب کو تاریخ سلسلہ کی بہت سی یادیں تازہ ہو جائیں گی اور حضرت امام ایدہ اللہ تعالیٰ کے بہت سے عزائم ، دور بینی اور برکات کے نظارے بھی سامنے آئیں گے۔نئے تبصرے: -۱- محترم سید داؤ د احمد صاحب ( مظفر پور۔بہار ) تحریر فرماتے ہیں: آپ ایک بہت اہم اور شاندار کام کر رہے ہیں۔صحابہ کرام ایک قومی سرمایہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے نشان ہیں۔انہیں یکجا اور محفوظ کرنا ہر احمدی کا فرض ہے۔مبارک باد کہ اس کام کے لئے خدا تعالیٰ نے