اصحاب احمد (جلد 10) — Page 459
459 حواری صادق نام امریکہ میں دین اسلام کی اشاعت کے واسطے آیا اور مجھے ان پادری صاحب نے ایک خط میں لکھا کہ امریکہ کا آئندہ مذہب یہی ہوگا جس کی اشاعت آپ نے کی ہے * حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا خیر مقدم سفر یورپ سے مراجعت پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی سلسلہ احمدیہ کے اولیں خلیفہ ہیں جو دوران خلافت بیرونِ ملک تشریف لے گئے۔اب تو ایسے سفر کے فوائد اظہر من الشمس ہو چکے ہیں سفر یورپ وغیرہ سے کامیاب مراجعت پر حضور کو بمبئی سے قادیان تک خوش آمدید کہا گیا اور سپاسنامے سے پیش کئے گئے ۲۳ نومبر ۱۹۲۳ء کے بارے مرقوم ہے۔لدھیانہ کے بعد گاڑی جالندھر چھاؤنی پر ٹھہری جہاں ضلع جالندھر اور ہوشیار پور اور کپورتھلہ کی جماعت کے نمائندے کثیر تعداد میں موجود تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص قدیم اور محب تصمیم حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب رئیس حاجی پور نے اپنا ایڈریس پڑھا، (۹۲) ذیل کا سپاسنامہ پیش کیا گیا تھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم محمد نصلی علی رسولہ الکریم اليس الله بکاف عبده خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھو الناصر يُسبّح الله مافي السموات ومافي الأرض الملك القدوس العزيز الحكيم۔۔۔۔۔والله ذو الفضل العظيم۔۔۔۔۔۔۔سوره جمعه - الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔”مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا وہ دنیا میں آئے گا۔اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمتہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت وغیوری نے اسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے وہ سخت ذہین وہی ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا اور وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا۔دوشنبہ ہے مبارک دوشنبه - فرزند دلبند گرامی ارجمند مظہر الا وال والآخر مظہر الحق والعلا كان اللہ نزل من السماء جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہو گا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔وہ جلد جلد لله الحکم ۲۱ دسمبر ۱۹۲۳ء زیر عنوان ہدیہ حبیب به خدمت حبیب سپاسنامہ ساڑھے تین کالم کا اور جواب ڈیڑھ کالم کا ہے۔