اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 273 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 273

273 مولوی صاحب کی طرف لوٹتے بھی تا کہ مولوی صاحب جلدی سے آکر مل جائیں۔“ اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ العالی تحریر فرماتے ہیں:۔ایسا نظارہ میں نے بھی متعدد دفعہ دیکھا ہے۔مگر واپس لوٹنا مجھے یاد نہیں بلکہ میں نے یہی دیکھا ہے کہ ایسے موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام انتظار میں کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔اور اس کی وجہ یہ تھی کہ حضرت خلیفہ اول بہت آہستہ چلتے تھے۔اور حضرت صاحب بہت زود رفتار تھے مگر اس زود رفتاری کی وجہ سے وقار میں فرق نہیں آتا تھا۔“ (118) ۷۴۔( از مولانا صاحب موصوف )۔ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔کہ سب کو ایک ہی کھانا دیا جائے۔خواجہ کمال الدین صاحب نے کہا کہ حضور ! غریب تو دال کو بھی غنیمت سمجھتے ہیں کیونکہ بعض غرباء ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو اپنے گھر میں دال بھی میسر نہیں آتی ) حضور علیہ السلام نے ارشاد فرمایا۔دوسرے کو گوشت یا پلاؤ ) کھاتے دیکھ کر تو ان کے دل میں بھی خواہش ہوتی ہے۔کہ ہمیں بھی گوشت ( یا پلاو ) ملے۔اس لئے سب کو ایک ہی کھانا دیا جائے۔( گوشت۔پلا ؤ وغیرہ دو تو سب کو دال دو تو سب کو۔میرے مرید خواہ وہ غریب ہوں یا امیر میرا ان کے ساتھ ایک ہی جیسا تعلق ہے )۔(119) ۷۵۔( از مولانا صاحب موصوف )۔جن دنوں ایڈیٹر اخبار وطن نے مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب سے کہا تھا کہ رسالہ ریویو آف ریلیجنز بہت عمدہ ہے اگر اس میں۔۔۔حضرت مسیح موعود کا ذکر نہ ہو تو ہم اس کی خریداری کو دس ہزار تک پہنچا دیں گے۔مولوی صاحب اس بات پر رضا مند ہو گئے کہ حضرت مسیح موعود کا ذکر چند صفحات پر بطور ضمیمہ کے چھپوا کر احمدی خریداروں کو بھیج دیا کریں۔اور دوسرے خریداروں کو بغیر اس ضمیمہ کے۔حضرت مسیح موعود نے علم ہونے پر فرمایا کہ خواجہ صاحب مجھ کو چھپا کر آپ کو نسا اسلام دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔اسلام کا زندہ ثبوت تو میں ہوں۔“ (120) ۷۶۔(از مولانا صاحب موصوف )۔(۱۹۰۶ء کے ) سالانہ جلسے کے بعد (واپسی پر ) خواجہ کمال الدین صاحب ( حضرت مسیح موعود کو ملنے کے لئے وہاں تشریف لائے ) مسجد مبارک میں آئے اور حضور ان کو رخصت کرنے کیلئے وہاں تشریف لائے ) مسجد مبارک ان دنوں بہت چھوٹی سی تھی۔جس میں پانچ آدمی بعد ی خطوط وحدانی والے الفاظ الحکم بابت ۲/۳۵/ ۲۸ سے زائد کئے ہیں۔