اصحاب احمد (جلد 10) — Page 150
150 بمقام احمد نگر نزد ربوہ آپ نے حاصل کی۔چنانچہ بعد ازاں آپ اکثر وہیں قیام کرتے اور جمعہ وغیرہ کے لئے ربوہ میں بکثرت جانے کا موقع پاتے۔آپ نماز روزہ کے پوری طرح پابند تہجد گزار تھے بلکہ اشراق اور چاشت کی نمازیں بھی پڑھتے اور کثرت سے دعائیں کرتے تھے۔آپ موصی تھے اور چندہ تحریک جدید بھی ادا کرتے تھے آپکے بھائی آپ کے مشورہ پر عمل کرتے تھے۔انتقال :۔احمد نگر میں آپ پر نمونیہ کا حملہ ہوا اور آنافا نام نومبر ۱۹۵۶ء کو آپ انتقال فرما گئے۔اور اگلے روز بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔