اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 99 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 99

99 کہ اپنے علاقہ سے دس رنگروٹ بھجوائیں۔چنانچہ حاجی صاحب شادی کا انتظام چھوڑ کر اور اس سلسلہ میں جو اقارب آئے ہوئے تھے ان سے اجازت لے کر روانہ ہو گئے اور گردو نواح میں دورہ کر کے اس کام کو سرانجام دے کر واپس آئے اور اپنی شادی کے کام میں مشغول ہوئے۔(1) تحریک نکاح بیوگان :۔راجپوتوں میں نکاح بیوگان کو حد درجہ مذموم اور قابل نفرین تصور کیا جاتا ہے اس خلاف اسلام بلکہ ہند و وانہ رسم کو دور کرنے کے لئے آپ نے بہت جدوجہد کی۔اور حضرت مولوی عبدالسلام صاحب کا ٹھ گڑھی کو اپنے ساتھ شامل کر کے ایک اشتہار بعنوان ” نکاح بیوگان شائع کیا۔اور اس کی اشاعت بالخصوص راجپوت احمدی جماعتوں میں کی۔موضع کریام میں اس بارہ میں ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں آپ نے تقریر کی۔اس پر ایک شخص نے کہا کہ آپ کی ( سوتیلی والدہ بیوہ ہیں ان کا نکاح ہونا چاہئے۔اس پر آپ نے اعلان فرمایا کہ اگر وہ نکاح پر رضامند ہوں تو میں اس میں انتہائی خوشی محسوس کروں گا بلکہ یہ بھی فرمایا کہ ان کی زندگی تک میں ان کے نام نصف اراضی یعنی ڈیڑھ مربع زمین لگا دوں گا۔ابتداء میں اس تحریک کی پرزور مخالفت ہوئی لیکن آپ اسے کامیاب بنانے میں پوری طرح جد و جہد کرتے رہے۔اس بارہ میں مرقوم ہے کہ بمقام کا ٹھ گڑھ ایک بیوہ کا نکاح پڑھا گیا۔یہ امید بندھ گئی کہ نکاح بیوگان کی تحریک راجپوتوں میں کامیاب ہوگی۔اضلاع ہوشیار پور و جالندھر کے احباب کو دعوت ولیمہ پر مدعو کیا گیا۔اور سید القوم چوہدری غلام احمد خاں کر یام والا نے جمعہ پڑھایا جس میں عورتوں کے حقوق کی طرف توجہ دلائی۔“ چوہدری صاحب نے دعوت ولیمہ کی فلاسفی بیان کی اور نکاح کرنے والی خاتون کے لئے کچھ نقدی اور کپڑے جمع ہوئے۔باہر سے آنے والے احباب بھی تحائف لائے تا بیوگان کو بھی نکاح کی تحریک ہو۔(31 ) مالی جہاد :۔آپ طوعی و فرضی چندوں میں نمایاں حصہ لیتے تھے۔آپ موصی تھے۔** تعمیر منارة امسیح رپورٹ سالانہ صدرا مجمن احمد یہ قادیان بابت ۰۹ - ۱۹۰۸ء میں مرقوم ہے:۔انجمن سر وعدہ کا ٹھ گڑھ اور کر یام کے متعلق یہ امر بھی خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ بیواؤں کے نکاح ثانی کے لئے طرح طرح کی کوششیں کی جاتی ہیں جو راجپوت قوم میں علی الخصوص غلطی سے بہت بڑا عیب سمجھا جاتا ہے چنانچہ کچھ نکاح ہو بھی چکے ہیں۔(صفحہ ۱۷) آپ کی فائل وصیت سے علم ہوا کہ آپ کا نمبر وصیت ۲۷۸ ہے گویا آپ ابتدائی بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر