ارضِ بلال

by Other Authors

Page 93 of 336

ارضِ بلال — Page 93

ارض بلال۔میری یادیں کے وکنت مرجوا فینا کے مصداق تھے۔اب ان کی راہ حق سے واپسی کے لئے ، اہل خانہ نے بہت جتن کیے۔سب بہن بھائی ، عزیز واقارب ،معروف علماء وشیوخ نے مل کر ہر ممکن حربہ استعمال کر لیا مگر کوئی محبت ، لالچ ، ڈر اور خوف آپ کے ثبات قدم کو نہ ہلا سکا۔پھر کیا تھا! دیکھتے دیکھتے سب دنیا ہی بدل گئی۔محبتیں نفرتوں میں بدل گئیں ، دوست دشمن ہو گئے اور اپنے غیر ہو گئے۔جان قربان کرنے والے عزیز واقارب بہن بھائی ، اب جان کے دشمن بن گئے۔اہل خانہ کے نزدیک اس کے صرف دو ہی علاج تھے۔جماعت سے رجوع یا موت۔اوّل الذکر کے بارے میں تو انہوں نے پورا زور لگا لیا آخر مایوس ہو گئے تو پھر ان کے قتل کے پروگرام بنانے لگے۔الحاج صاحب نے جب حق کو پہچان لیا تو پھر اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعوت الی اللہ کا کام شروع کر دیا۔پھر سوچا کہ صرف اسی قدر خدمت دین تو کافی نہیں ہے۔اپنے آپ کو وقف کر دیا اور پھر ساری عمر، بڑے اخلاص اور تقوی سے اشاعت دین متین میں گزار دی۔خاکسار کے ذریعہ گیمبیا میں پہلا پھل: محترم گورنر محمد جوب صاحب 1983ء میں جب پہلی بار میں گیمبیا پہنچا۔مکرم امیر صاحب نے خاکسار کو جارج ٹاؤن نامی جماعت میں جانے کے لئے ارشاد فرمایا۔یہ شہر ایک جزیرہ میں واقع ہے۔اس میں پہنچنے کے لئے ایک فیری تو شمال کی جانب میں ہے جو آبادی سے چند کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔جبکہ جنوبی طرف والی فیری قصبہ سے ہی مل جاتی ہے۔ایک روز میں کسی کام کی غرض سے جارج ٹاؤن سے باہر گیا ہوا تھا۔واپسی پر جب میں نے فیری کے ذریعہ دریا عبور کیا، بہت سے اور بھی مسافر میرے ساتھ تھے۔دریا کی دوسری جانب مسافر، ٹیکسیوں کے ذریعہ جارج ٹاؤن کو روانہ ہو گئے۔کچھ لوگ گاڑی نہ ملنے کے باعث ادھر ہی محوانتظار تھے، میں موٹر سائیکل پر سوار تھا۔میں نے ایک نوجوان کو دیکھا جو ہاتھ میں بیگ تھامے ہوئے سڑک 93