ارضِ بلال

by Other Authors

Page 92 of 336

ارضِ بلال — Page 92

ارض بلال۔میری یادیں۔۔۔۔۔بار قبولیت احمدیت کے چند دلچسپ اور ایمان افروز واقعات الحاج ابراہیم عبد القادر حکمی کا قبول حق یہ گیمبیا میں احمدیت کے آغاز کا زمانہ تھا۔احمدیت کی مخالفت اپنے عروج پر تھی۔ہر طرف سے جماعت پر حملے کیے جا رہے تھے۔اس سلسلہ میں علمانے ایک میٹنگ کی جس میں احمدیت کا منظم طور پر مقابلہ کرنے کا پروگرام ترتیب دیا گیا جس کے نتیجہ میں الحاج جکنی صاحب اور ایک دوسرے عالم دین الحاج فڈیرا کو احمد یہ مشن میں بجھوایا گیا۔جگنی صاحب نے ایسے چالیس سوالات تیار کیے اور سوچا کہ ان سوالات کے جوابات احمدیوں کے لیے ممکن نہ ہونگے۔اس شکست سے احباب جماعت کی ملک بھر میں رسوائی ہوگی۔مکرم مولانا محمد شریف صاحب جو اس زمانہ میں امیر جماعت گیمبیا تھے، یہ وفدان کے پاس پہنچا۔مہمانوں کو مشروب پیش کیا گیا مگر انہوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے اعتراضات بیان کرنے شروع کیے۔مولانامحمد شریف صاحب نے بڑے سکون اور تحمل کے ساتھ قرآن وحدیث کی روشنی میں ان کے سوالات کے جوابات دینے شروع کیے۔ابھی چندسوالات کے جوابات ہی مکمل ہوئے تھے کہ جگنی صاحب کی صحیح تسلی بخش ، مسکت و مدلل جوابات پاکر ان کے دل کی گرہ کھل گئی۔نیک فطرت اور سعید روح والے تھے۔اللهم اغفر له صاف دل کو کثرت اعجاز کی حاجت نہیں دل کی گرہ کھل گئی اور بصدق دل بیعت کر کے داخل سلسلہ ہو گئے۔یہ خبر سب علماء کے لیے بجلی سے کم نہ تھی۔خاص طور پر ان کے اہل خانہ کے لیے کیونکہ الحاج صاحب تو اپنے پورے قبیلہ 92