ارضِ بلال

by Other Authors

Page 60 of 336

ارضِ بلال — Page 60

ارض بلال۔میری یادیں کام میں برکت خداوندی ان مشکل اور نامساعد حالات میں کام کا آغاز ہوا اور پھر اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور خلیفہ وقت کی دُعاؤں اور رہنمائی اور معلمین اور داعین الی اللہ کے تعاون اور شب وروز محنت سے کام میں برکت پڑی اور اس کے شیریں ثمرات ملنے شروع ہو گئے۔یہاں تک کہ ملک بھر میں جماعتیں قائم ہونا شروع ہو گئیں۔اب بفضلہ تعالیٰ ملک بھر میں سینکڑوں جماعتیں قائم ہوچکی ہیں اور 2013 ء کے سال تک اتنی سے زائد مساجد بن چکی ہیں۔الحمد للہ۔60 60