ارضِ بلال

by Other Authors

Page 163 of 336

ارضِ بلال — Page 163

ارض بلال۔میری یادیں ہے کیونکہ ایسے معلوم ہوتا جیسے حضرت اقدس امیر المؤمنین کو میرے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا بکلی ادراک ہو چکا تھا اور آپ بار بار مجھ نالائق کو اس حادثہ سے بچانے کے لئے اس سفر سے روک رہے تھے اور میں اپنی جہالت سے اس نکتہ کو سمجھ نہیں پارہا تھا۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ الیس الله بکاف عبدہ کی انگوٹھی کی حکمت بھی سمجھ آگئی۔اللہ تعالیٰ ہمارے محسن اور شفیق آقا پر بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔آمین۔معت ابله رسہ کشی دو سال قبل جامعہ احمدیہ انگلستان کی سالانہ کھیلیں حدیقہ المہدی میں منعقد ہوئیں۔جامعہ احمدیہ کے طلبہ کے مابین مختلف مقابلے ہو رہے تھے۔اساتذہ وطلبہ کی یہ خوش نصیبی تھی کہ ہمارے پیارے آقا بھی اس موقع پر بنفس نفیس تشریف فرما تھے اور سب پروگرامز کو بہت دلچسپی سے مشاہدہ فرما کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی فرمارہے تھے۔آخر میں رسہ کشی کا ایک دلچسپ مقابلہ اساتذہ اور جامعہ احمدیہ کے کارکنان کے مابین بھی ہونا تھا جس میں حضور انور کے ارشاد کے تحت جملہ اساتذہ نے شرکت کرنی تھی۔میں چونکہ دل کا مریض ہوں۔اس دن صبح سے کچھ بے چینی سی محسوس کر رہا تھا۔جب رسہ کشی کے مقابلے کا وقت آیا تو دونوں ٹیمیں اپنی اپنی اطراف میں پہنچ گئیں۔اس وقت میری عجیب کیفیت تھی۔ایک طرف تو طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی تھی۔دوسری جانب حضور انور کا ارشاد تھا کہ سب اساتذہ حصہ لیں۔اس ارشاد کی اطاعت میں رسہ کے قریب پہنچ گیا اور اپنے سامنے والے رسہ کے حصہ کو پکڑ لیا۔اب مقابلہ شروع ہونے ہی والا تھا کہ اتنے میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بنفس نفیس خاکسار کے پاس تشریف لائے اور مجھے ارشاد فرمایا، آپ رسہ کشی میں حصہ نہ لیں اور باہر آجائیں۔اب میرا خدا ہی جانتا ہے کہ آپ کو کس طرح میری قلبی کیفیت کا ادراک ہوا۔ظاہر ہے یہ اللہ تعالیٰ کی ہی عطا ہے۔میں نے تعمیل ارشاد کی اور باہر آکر زائرین میں کھڑا ہو گیا۔اس مقابلہ میں جامعہ کے کارکنان کو 163