ارضِ بلال

by Other Authors

Page 164 of 336

ارضِ بلال — Page 164

ارض بلال۔میری یادیں برتری حاصل ہوئی۔اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خاکسار سے از راہ تفن فرمایا: " کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اگر آپ ٹیم میں شامل ہوتے تو آپ کی ٹیم جیت جاتی !“ نصرت خداوندی سے اتوار کی رات ویزے لگ گئے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے خاکسار کو ارشاد فرمایا کہ جلسہ سالانہ جرمنی 1995ء کے لئے سینیگال سے ممبرز آف پارلیمنٹ کا ایک وفد لے کر آئیں۔یہ ارشاد آپ نے جولائی 1995ء میں جلسہ سالانہ انگلستان کے موقع پر فرمایا۔اس وقت جرمنی جلسہ کے لئے صرف ایک ماہ باقی رہ گیا تھا۔میں نے فوری تیاری کی اور گیمبیا روانہ ہو گیا۔پھر وہاں سے سینیگال جا کر آنرایبل مجیک جینگ صاحب ( جو اس وقت نیشنل اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر تھے ) سے رابطہ قائم کیا۔بفضلہ تعالیٰ نیشنل اسمبلی سینیگال کے بارہ ممبران کا ایک وفد تیار ہو گیا۔چونکہ یہ سب لوگ قومی اسمبلی کے ممبران تھے۔اور ان کے پاس Diplomatic پاسپورٹ تھے۔فرانس جانے کے لئے انہیں Visa کی ضرورت نہ تھی۔انہوں نے سوچا چونکہ یورپ کے اکثر ممالک کے لئے آج کل ایک ہی Visa کافی ہوتا ہے۔اس لئے جرمنی کے ویزہ کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔جس ایجنسی سے ایئر ٹکٹ خریدے گئے تھے انہوں نے بھی بتایا کہ ممبرز آف پارلیمنٹ کے پاس چونکہ Diplomatic پاسپورٹ ہیں اس لئے Visa کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔پروگرام کے مطابق ایئر ٹکٹ خریدے گئے اور ایئر پرتگال کے ذریعہ سے عازم سفر ہوئے۔ڈاکار ایئر پورٹ پر دو مختلف اداروں نے پاسپورٹ اور ٹکٹ چیک کئے اور بلا روک ٹوک جہاز میں سوار ہونے کی اجازت مرحمت فرما دی۔جب ہمارا طیارہ Lisbon پرتگال کے ایئر پورٹ پر اتر اتو وہاں سے ایک اور جہاز کا ٹکٹ فرینکفرٹ کے لئے لینا تھا۔وہاں پر امیگریشن والوں نے روک لیا اور وجہ یہ بتائی کہ چونکہ آپ کے پاس پرتگال کا ویزہ نہیں ہے اس لئے آپ ایئر پورٹ سے باہر نہیں نکل سکتے۔ان کو بڑا سمجھایا کہ یہ لوگ ڈپلومیٹ ہیں مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور یہ حکم 164