ارضِ بلال

by Other Authors

Page 120 of 336

ارضِ بلال — Page 120

ہے۔ارض بلال۔میری یادیں ہفتم روحانی انقلاب چو دور خروی آغاز کردند مسلمان را مسلمان باز کردند ط إِنَّ اللهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيْرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد:۱۲) یقیناً اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اُسے تبدیل نہ کریں جو ان کے نفوس میں احمدیت کی برکت سے پیدا ہونے والے روحانی انقلاب کے چند واقعات شرک سے تائب افریقن بھائی تعویذ گنڈے پر اندھا دھند اعتقاد رکھتے ہیں۔تعویذوں کے حصول کے لئے دور دور تک سفر کرتے ہیں۔جماعت کے ایک معروف بزرگ الحاج ابراہیم جکنی صاحب کے آبا واجداد کئی نسلوں سے دینی تعلیم و تدریس کے علاوہ اس کام میں بھی ماہر سمجھے جاتے تھے۔پھر الحاج جکنی صاحب نے بھی اپنے بزرگوں سے یہ ہنر سیکھ لیا جس کے لئے ان کی خاصی شہرت تھی۔گیمبیا کے قصبہ فرافینی کے قریب ایک چھوٹا سا گاؤں یالل باہ ہے۔اس گاؤں میں ہماری ایک مخلص جماعت ہے۔یہاں گاؤں کا نمبر دار ایک غیر احمدی تھا۔اس نے ایک بار مجھے بتایا کہ سینیگال میں اس کے ایک دوست ممبر آف پارلیمنٹ تھے۔انہیں کسی کام کے لئے ایک تعویذ کی ضرورت تھی۔انہیں کسی نے بتایا کہ گیمبیا میں ایک بڑا ماہر تعویذ بنانے والا ہے۔اگر اس سے تعویذ لیں تو آپ کا کام ہو جائے گا۔اس پر وہ سینیگالی اسمبلی کامبر گیمبیا میں اس نمبر دار کے پاس آیا اور اس نے 120