ارضِ بلال — Page 119
ارض بلال- میری یادیں ) ملاقات تھی۔انہیں بار ہا پیغام حق پہنچا یا مگر وہ بات ٹال دیتے۔اس کے بعد میں چند ماہ کے لئے بانجول چلا گیا۔ایک دن میں بازار سے اپنے گھر آیا تو دیکھا ایک کمزور اور نحیف سا آدمی میرے دروازہ کے قریب بیٹھا ہوا ہے۔میں اس کے پاس گیا تو معلوم ہوا یہ تو کا با جالو ہے۔اس نے بتایا کہ میں بیمار ہوں اور علاج کے لئے آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں۔میں نے ایک کیمبین دوست کے گھر میں ان کی رہائش کا انتظام کر دیا اور مکرم ڈاکٹر لئیق احمد انصاری صاحب سے ان کے علاج کے لئے درخواست کی۔شافی مطلق نے انہیں شفا دیدی۔الحمد للہ۔کچھ عرصہ کے بعد میں ان کے گاؤں دورہ پر گیا وہ مجھے اپنے گھر لے گئے۔رات میں نے انہی کے پاس بسر کی۔صبح کی نماز انہوں نے ہمارے ساتھ ہی ادا کی۔نماز کے بعد کہنے لگے، استاذ میری بیعت لے لیں۔میں نے صداقت دیکھ لی ہے اور میں بفضلہ تعالیٰ اب احمدی ہوں اور بیعت کر لی۔اس طرح ان کو سینیگال میں پہلے احمدی نمبر دار ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔اب یہ اس دنیا میں نہیں ہیں، ان کا بیٹا نمبر دار ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو ثبات قدم عطا فرمائے۔آمین 119