ارضِ بلال

by Other Authors

Page 118 of 336

ارضِ بلال — Page 118

۔میری یادیں اس لیے میرے اصرار پر اس نے بتایا کہ اس کا نام احمد فائو باہ ہے اور وہ نڈ وفان کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں چنڈیری میں رہتا ہے۔میرے لئے یہ خبر ایک بہت بڑی خوشخبری تھی کہ کسی اور علاقہ میں ایک احمدی ہے۔پھر وہ بہت معروف داعی الی اللہ ہے۔میں نے اپنے ساتھی معلم احمد لی صاحب کو یہ خوشخبری سنائی اور ان کیسا تھ اس گاؤں جانے کا پروگرام بنایا۔اس کے چند دن بعد خاکسار مکرم احمد لی صاحب اور مکرم الو جالوصاحب مرحوم کو لخ سے نڈ وفان گئے۔وہاں سے ایک ٹانگہ نما سواری پر سوار ہو کر اس گاؤں پہنچ گئے۔گاؤں میں صرف چند ہی گھرانے تھے۔ہم احمد باہ صاحب کے گھر پہنچے، انہیں اپنا تعارف کرایا۔احمد باہ صاحب ہمیں دیکھ کر بہت حیران ہوئے اور ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی کیونکہ ان کے ہاں ان کی ساری زندگی میں پہلی بار کوئی احمدی بھائی آئے تھے اور ہماری اپنی خوشی اور مسرت نا قابل بیان تھی کہ ہمیں بھی ہمارا گمشدہ بھائی مل گیا ہے۔اس طرح احمد باہ سے مستقل اور مضبوط رشتہ قائم ہوگیا۔پھر ان کی وساطت سے ان کے علاقہ میں تبلیغ کے کام میں کافی وسعت پیدا ہوگئی اور اللہ کے فضل سے بہت ساری بیعتیں ہوئیں اور کئی نئی جماعتیں وجود میں آگئیں۔اب ان کے علاقہ میں جماعت کی تین مساجد بھی ہیں۔انسانی عقل حیران ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ اپنے جانفزا پیغام کو ہر سو پھیلانے کے لئے کیسے کیسے اسباب پیدا فرما دیتا ہے۔کیسی کیسی ہوائیں چلاتا ہے جس کے نتیجہ میں یہ پیغام ہواؤں کے دوش پر دنیا بھر میں پھیل جاتا ہے۔سینیگال میں پہلے احمدی نمبر دار کا اعزاز سینیگال کے علاقہ نیورو میں ایک چھوٹا سا گاؤں سار ماری ہے۔وہاں جماعت کے ایک معلم حسن جالوصاحب رہتے تھے۔نہایت شریف النفس اور خاموش طبع انسان تھے۔جوانی میں ہی اللہ کو پیارے ہو گئے۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے۔آمین۔مکرم حسن جا لو صاحب کی وساطت سے ان کے گاؤں کے نمبر دار مکرم گا با جاکو صاحب سے 118