ارضِ بلال

by Other Authors

Page 105 of 336

ارضِ بلال — Page 105

ارض بلال- میری یادیں) کہ ہم احمدی ہیں۔اس کے بعد اختصار کے ساتھ جماعت کے بارے میں چند باتیں ہوئیں۔اس کے بعد ہم نے اسے پوچھا کہ کیا وہ ہمارے لئے کہیں پر رات گزارنے کا انتظام کر سکتا ہے۔وہ سمجھا کہ ہم اس سے مذاق کر رہے ہیں۔ہم نے بتایا کہ ہم سنجیدگی سے بات کر رہے ہیں، ہم پہلی بار اس علاقہ میں آئے ہیں۔ہمارا یہاں پر کوئی بھی واقف کار نہیں ہے۔اس پر وہ کہنے لگا شائول میں میرے ایک دوست کا مکان ہے جہاں میں آپ کے رہنے کا انتظام کر سکتا ہوں۔ہم اس کے ساتھ اس کے دوست کے گھر پہنچ گئے۔یہ ایک کچا سا مکان تھا جس میں اس نے ایک چھپر نما کمرہ ہمیں دے دیا۔زمین پر صفیں ڈال دیں۔ہم لوگوں نے تھوڑی دیر کے لیے وہاں آرام کیا۔صاحب خانہ نے کچھ ہمیں کھانا پیش کیا جو باجرہ اور سالن تھا۔یہ ایک بڑے سے برتن میں تھا جسے ہم سب نے اکٹھے بیٹھ کر ایک ہی برتن میں مل کر کھا لیا اور خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔اس کے بعد صاحب خانہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔یہ ساری باتیں وہ ہمارا ساتھی بڑے غور سے دیکھ رہا تھا لیکن مجھے اندر ہی اندر ایک طرح کی بے چینی ہورہی تھی اور سوچ رہا تھا کہ موڈوسار صاحب جو موریطانیہ کی طرف گئے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ موریطانین پولیس نے کیا سلوک کیا ہوگا۔ممکن ہے وہ رات گئے کسی کشتی کے ذریعہ سینیگال کی جانب آجائیں۔رات کہاں گزاریں گے۔کھانا کہاں سے کھائیں گے۔یہ سوچ کر میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ چلو واپس دریا پر چلتے ہیں، شاید موڈ وسار صاحب واپس آجائیں۔ہمارا میزبان کہنے لگا، میں بھی آپ لوگوں کے ساتھ اپنے گاؤں تک واپس جانا چاہتا ہوں۔رستہ میں پھر سلسلہ کلام شروع ہو گیا۔معلمین نے اسے بتایا کہ یہ ہمارا امیر ہے۔اس پر وہ کہنے لگا کہ میں نے سینیگال میں ایسی کوئی مسلمان جماعت نہیں دیکھی جن میں اس قدر مساوات اور انسانی ہمدردی پائی جاتی ہو۔اس لئے میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ میرے گاؤں میں تشریف لائیں اور ہم سب گاؤں والوں کو جماعت احمدیہ کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔میں نے اس سے وعدہ کیا کہ کل انشاء اللہ تعالیٰ ہم لوگ آپ کے ساتھ آئیں گے اور آپ کو جماعت کے بارے 105