اربعین اطفال

by Other Authors

Page 14 of 17

اربعین اطفال — Page 14

34 - اجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ ( ہر نشہ آور چیز سے بچو ) کیونکہ ہر نشہ کی عادت صحت کی تباہی ، عادت کی غلامی اور عقل کی کوتاہی پیدا کرتی ہے۔35 - لَا تَتَمَنَّوُا الْمَوْتِ (موت کی آرزو نہ کرو) کیونکہ موت کے بعد اعمال کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے اور ممکن ہے کہ اس کی آرزو کرتے کرتے آخر خُودکشی کے خیالات ہی پیدا ہو جائیں۔موت کی آرزو کرنے کے یہ معنی بھی ہیں کہ ایسا شخص خُدا کی دُنیوی نعمتوں کا کافر ہے اور سمجھتا ہے کہ خُدا کا مجھ پر یہاں کوئی احسان نہیں۔36 - السَّلَامُ قَبْلَ الْكَلَامِ بات کرنے سے پہلے سلام کر لیا کرو) یعنی جب کسی سے ملو یا کسی مجلس میں جاؤ تو پہلے سلام کرو۔اس کے بعد (14