اربعین اطفال

by Other Authors

Page 15 of 17

اربعین اطفال — Page 15

جو بات کرنی ہو کرو۔37 - تَرْكُ الدُّعَاءِ مَعْصِيَةٌ (دُعا کو ترک کرنا گناہ ہے) جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ خُدا ہماری حالت کو خود جانتا ہے اس لئے ہمیں اُس سے مانگنا یا دُعا کرنا نا مناسب ہے، وہ غور فرمائیں۔38 - زِن وَارْجِحْ ( تول اور جھکتا تول ) یہ ہدایت خصوصا تاجروں کے لئے ہے کہ وہ بجائے خسارہ پہنچانے اور ڈنڈی مارنے کے واقعی بطور احسان قدرے جھکتا تو لا کریں۔39 - اتَّقُوا اللهَ فِي النِّسَاءِ (عورتوں کے بارے میں خُدا سے ڈرتے رہو ) کیونکہ وہ کمزور، کم علم اور محکوم ہیں۔پس ان کے حقوق کا خیال رکھو اور اُن کی عمدہ تربیت کرو۔(15)