اربعین اطفال

by Other Authors

Page 13 of 17

اربعین اطفال — Page 13

یعنی جو خود شرعی وارث ہو جیسے بیٹا ، باپ یا بیوی۔اس کے لئے مزید وصیت کرنی منع ہے۔جس کا حصہ شرع نے خود مقرر کر دیا ہو اُس کے لئے ورثہ سے زیادہ کی وصیت کرنی ناجائز ہے۔ہاں جو وارث نہیں ہیں مثلاً بہن، بھائی ، پوتا، اُن کے لئے تہائی مال میں سے وصیت ہو سکتی ہے۔32 - لَا تَعُدُ فِي صَدَقَتِكَ (اپنا صدقہ واپس نہ لے ) جو چیز ایک دفعہ صدقہ کے طور پر دے دی جائے اُسے واپس لینا بلکہ قیمت دے کر بھی واپس لینا منع ہے۔ہاں اگر کسی اور شخص نے صدقہ دیا ہو تو صدقہ لینے والا اپنے اس صدقہ کو بطور ہد یہ اپنے اور دوستوں میں تقسیم کر سکتا ہے۔سوائے اُس کے جس نے صدقہ دیا ہو۔33 - النَّدَهُ تَوْبَةٌ گناہ پر پشیمان ہونا ہی اصل تو یہ ہے ) گناہ پرانی توبہ کچھ چیز نہیں جب تک شرمندگی اور پشیمانی ساتھ نہ ہو۔(13)E