عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 12
ہے۔۳۔آپ عربی زبان کی نظم و نثر میں سب ہم عصروں پر فوقیت یافتہ ہیں۔۴۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو لسان عربی میں خارق عادت ملکہ عطا فرمایا ۵۔آپ کو عربی زبان کے اپنے تمام ہم عصر علماء پر فضیلت دی گئی۔۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا سنی اور آپ کو عربی زبان کی بلاغت کے راستوں کا یکتائے روز گار بنا دیا۔ے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحمت سے عربی زبان کا علم سکھایا۔چنانچہ آپ ادیب اور یکتائے روز گار لوگوں میں سے ہو گئے۔۸۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو افصح المتکلمین بنایا۔۹۔آپ کی عربی تحریر قرآن کریم کی فصاحت کا ظل ہے۔۱۰۔آپ کو معجزے کے طور پر خدا تعالیٰ کی تائید سے اس زبان میں انشاء پردازی کی طاقت ملی ہے۔یہی نہیں بلکہ اس زبان کے خدا داد علم کے بارے میں حضور علیہ نے کچھ اور بھی دعاوی فرمائے ہیں جن کا بیان اگلے صفحات میں کیا السلام۔جائے گا۔