عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 11 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 11

"۔۔ایک اور مقام پر اپنی عربی زبان کے بارے میں فرمایا: وَوَاللَّهِ إِنَّهُ ظِلُّ فَصَاحَةِ الْقُرْآنِ، لِيَكُوْنَ آيَةً لِقَوْمٍ يَتَدَبَّرُوْنَ “ (الاستفتاء، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۲۹-۶۳۰) خدا کی قسم یہ (میری عربی تحریر) قرآن کریم کی فصاحت کا ظل ہے تا کہ تدبر کرنے والی قوم کے لیے نشان ثابت ہو۔ایک اور مقام پر فرمایا: ”ہمارا تو یہ دعوی ہے کہ معجزہ کے طور پر خدا تعالیٰ کی تائید سے اس انشاء پردازی کی ہمیں طاقت ملی ہے۔“ ( نزول المسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۴۳۷) دعویٰ کا خلاصہ مندرجہ بالا تحریرات حضور علیہ السلام کی کتب نجم الہدیٰ، مکتوب احمد ، الاستفتاء اور نزول المسیح سے لی گئی ہیں۔ان کا خلاصہ مندرجہ ذیل دس نکات پر مشتمل ہے: ا۔حضور علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کی طرف سے عربی زبان میں کمال حاصل کرنے کا واضح نشان عطا ہوا۔۲۔آپ کو عربی زبان کے علوم ادبیہ میں کامل وسعت عطا کی گئی ہے۔