عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 10
۔۔۔ایک اور مقام پر فرمایا: سَأَلْتُ اللَّهُ أَنْ يُكَمِّلَنِي فِي هَذِهِ اللَّهْجَةِ، وَيَجْعَلَنِي وَاحِدَ الدَّهْرِ في مناهج البَلاغَةِ۔وَأَلْحَحْتُ عَلَيْهِ بِالْاِبْتِهَا وَالْضَّراعَةِ، وَكَثُرَ إِطْراحِي بَيْنَ يَدَيْ حَضْرَةِ العِزَّةِ، وَتَوَالَى سُؤَالِي بِجُهْدِ العَزِيمَةِ وَصِدْقٍ الهِمَّةِ وَإِخلاص الْمُهْجَةِ۔فَأُجِيبَ الدُّعاءُ وَأُوتِيْتُ مَا كُنْتُ أَشَاءُ، حجم الہدی، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۰۸) میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھے اس عربی زبان کے لہجے میں مکمل فرمائے اور مجھے بلاغت کے راستوں کا یکتائے روز گار بنا دے۔۔۔۔پس میری دعا قبول ہوئی اور مجھے میری من پسند مراد مل گئی۔"۔۔۔ایک اور مقام پر فرمایا: وَعَلَّمَنِي رَبِّي مِنْ لَّدُنْهُ بِالْفَضْل والرَّحْمَةِ، فَأَصْبَحْتُ أَدِيبًا وَمِن 66 الْمُتَفَرِّدِيْنَ “ (نجم الهدی، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۱۱) مجھے میرے رب نے اپنی جناب سے اپنے فضل اور رحمت سے علم سکھایا چنانچہ میں ادیب اور یکتائے روز گار لوگوں میں سے ہو گیا۔حمد۔۔۔ایک اور مقام پر فرمایا: ,, 66 جَعَلَنِي أَفْصَحَ المُتَكَلِّمِينَ “ (مكتوب احمد ، روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۳۴ تا ۳۵) اللہ تعالیٰ نے مجھے افصح المتکلمین بنایا ہے۔**107