عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 7 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 7

عجیب بات یہ ہے کہ مخالفین کے اعتراضات کے نتیجے میں حضور علیہ السلام کے اس دعویٰ سے متعلق جس نقطے کے بارے میں بھی عرب وغیر عرب علمائے جماعت نے تحقیق کی اور پھر دسیوں کتب کھنگال کر جس نتیجے پر پہنچے اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تقریباً سوا سو سال پہلے محض ایک ایک دو دو جملوں میں ہی بیان فرما دیا تھا لیکن اعتراضات کے رد کی غرض سے اس بارے میں تحقیق سے قبل ہم ان مختصر جملوں کی تفصیل اور حقیقت کے ادراک سے قاصر تھے۔یہ مضمون حضور علیہ السلام کے عربی دانی کے بارے میں دعویٰ اور دلائل اور اعتراضات کے جوابات وغیرہ کے تذکرہ کو یکجائی صورت میں پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔والله ولي التوفيق۔