انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 91 of 193

انوار خلافت — Page 91

۹۱ چاہئے کہ دونوں طرفوں کو مضبوط کرو۔یعنی بیوی بچوں کو پڑھاؤ اور خود بھی پڑھو۔اگر ایسا نہ ہوا تو یا درکھو کہ ایک ایسا وقت آئے گا کہ وہ احمدیت جس کے لئے تم جان اور مال تک دینے کے لئے تیار ہو اس کو تمہاری اولا د گالیاں دے گی۔غور کرو کہ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو ہمیں غیروں کو احمدی بنانے اور اس قدر کوششیں کرنے کا کیا اجر ملا جبکہ ہماری اپنی اولاد ہی اس نعمت سے محروم ہوگئی۔میرے خیال میں ایک ایسا شخص جو سینکڑوں روپیہ اس لئے دیتا ہے کہ ولایت میں مبلغوں کو بھیجو جولوگوں کو احمدی بنائیں لیکن وہ خود اپنی بیوی بچوں کو تبلیغ نہیں کرتا جن پر نہ روپیہ خرچ ہوتا ہے نہ کسی مبلغ کی ضرورت پیش آتی ہے وہ بہت افسوس کے قابل ہے۔کیونکہ اس کا کیا خرچ ہوتا یا اسے کیا تکلیف پیش آتی اگر وہ گھر میں بیٹھے بیٹھے کچھ سنا دیا کرتا۔صحابہ کرام اسی طرح کیا کرتے تھے۔یہی وجہ تھی کہ ان کی عورتیں بھی اشاعت اسلام میں بہت مدددیتی تھیں۔غرض میں نے یہ تیسری بات بتائی ہے کہ ہماری جماعت کے مرد اور عورتوں کو علم دین کی بڑی ضرورت ہے۔پس تم خود بھی علم سیکھو اور اپنی عورتوں کو بھی سکھاؤ۔تا کہ خدا تعالیٰ کے پاک انسانوں میں داخل ہو جاؤ اور ان انعامات کے وارث بنو جو خدا تعالیٰ کے پاک بندوں کو ملا کرتے ہیں۔خدا کرے ہماری جماعت کا ایک ایک فرد دین اسلام سیکھے۔اور جس طرح ہم اس دنیا میں اکٹھے ہیں اسی طرح اگلے جہان میں بھی اکٹھے ہوں۔اور خدا تعالیٰ کی معرفت کو پائیں تا کہ جہالت کی موت نہ مریں۔آمین چونکہ وقت بہت تھوڑا ہے اس لئے ہر ایک بات کو میں بہت اختصار سے بیان کر رہا ہوں۔غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنا منع ہے پھر ایک اور مسئلہ ہے جس کے متعلق بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔اس کے متعلق بھی میں کچھ کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سختی سے تاکید فرمائی ہے کہ کسی احمدی کو غیر احمدی کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔باہر سے لوگ اس کے متعلق بار بار پوچھتے ہیں۔میں کہتا ہوں تم جتنی دفعہ بھی پوچھو گے اتنی دفعہ ہی میں یہی جواب دوں گا کہ غیر احمدی