رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 125
۱۲۵ لگے تو انہیں آواز آئی کہ اسے ابراہیم ! تو اپنا ہا تھ لڑکے پر نہ چلا اور نہ اس سے کچھ کر کیوں کہ میں اب جان گیا ہوں کہ تو خدا سے ڈرتا ہے اور پھر انہوں نے پیچھے نگاہ کی تو ایک مینڈھا دیکھا جسے انہوں نے اسما عیل کی جگہ ذبح کیا۔( پیدائش باب ۲۲) س اس امتحان میں پورا اترنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کو کیسا بشارت دی ؟ ج: حضرت ابراہیم کے حضرت اسماعیل کو بے آب و گیاہ وادی میں چھوڑ آنے کے بعد جو ایک قسم کی موت تھی اور میں امتحان میں حضرت ابراہیم پورے اترے تھے۔اللہ تعالے نے آپ کو " حضرت اسحق کے پیدا ہونے اور پھر اس کا 1۔6 نبی ہونے کی بشارت دی۔وبشرته بإسحق نَبِيَّا مِّنَ الصَّالِحِينَ۔ترجمہ :۔اور ہم نے اس کو اسحق کی بشارت دی کہ وہ نبی ہوگا اور نیک کاروں میں سے ہوگا۔۔اس وقت حضرت ابراہیم کے تابع کون سے نبی تھے ؟ ج:۔حضرت ابراہیم کے تابع ان کے بھتیجے حضرت لوط نبی تھے، جو آپ کے ساتھ ہجرت کر کے شام کے ملک میں آئے تھے اور بعد ازاں سردم بستی میں سکونت اختیار کرتی تھی۔اس وقت نبوت براہ راست ملا کرتی تھی نہ کہ نبی متبوع کے فیض ہے۔! حضرت لوط کی قوم کے متعلق تیا ہی کی خبر دینے والے فرستادوں نے حضرت ابراہیمؑ کو کیا بشارت دی ؟ ج: خدائی منشاء کے مطابق فرستادوں نے حضرت لوط کی قوم کی تباہی کی تکلیف وہ خبر دینے سے پہلے حضرت اسحق اور حضرت یعقوب کی ولادت کی خوشخبری