انبیاء کا موعود — Page 31
حضرت سلیمان علیہ السلام کی پیش گوئی آئیں اب حضرت سلیمان کے زمانے میں چلیں۔حضرت سلیمان بھی حضرت اسحاق کی اولاد میں سے ہیں اور آپ نے سنا ہوگا کہ ان کی بادشاہت بہت پھیلی ہوئی تھی۔ان کے پاس بہت دولت تھی بہیرے جواہرات پھر یہ اپنے زمانے کے طاقت در بادشاہ تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو نبی بھی بنایا تھا۔جب خدا تعالیٰ نے ان کو بتایا کہ میرا ایک محبوب ہے تو اور نبیوں کی طرح ان کو بھی تمنا ہوئی کہ وہ کیسا ہوگا۔اس میں کیا کیا خصوصیات ہونگی۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے حضرت سلیمان کو بھی اپنے وارث کے بارے میں بتایا۔اور جب انہوں نے یہ تمنا کی کہ خدا مجھے اس کا جلوہ دکھا دے تو خدا نے آپ کو پیارے آقا کی جھلک بھی دیکھا دی۔اور اس کو دیکھنے کے بعد انہوں نے آپ کو اپنا محبوب بنا لیا۔اور آپ کی محبت میں گم ہو گئے پھر جو کچھ بھی انہوں نے بیان کیا وہ کتاب غزل الغزلات میں درج ہے۔جو آپ سے محبت کی بناء پر لکھی گئی بٹ حضرت سلیمان کی ساری نشانیوں میں ایسا لگتا ہے کہ وہ کوئی نظم یا غزل بیان کہ رہے ہوں جس میں ان کے محبوب کا عکس نظر آتا ہو۔وہ اس پاک وجود کی عظمت شان اور حسن سے بے پناہ متائثر معلوم ہوتے ہیں۔ایک جگہ اپنے محبوب کے بارے میں فرماتے ہیں۔عا دیا چه تغییر القرآن از مصلح موعود