انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 30 of 69

انبیاء کا موعود — Page 30

ایک نشانی یہ بتائی کہ اس کی قدیم کی راہیں یہی ہیں۔یعنی جب سے خدا تعالیٰ نے انبیاء کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ اپنے ہر نبی کو اس کی ایسی ہی باتیں بتاتا رہا ہے۔پیرانی سے پرانی نشانیاں دیکھ لو۔ان میں بھی اس کی یہی شان بتائی گئی ہے۔آخر میں حضرت حقوق " کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا گویا خدا تعالیٰ نے ان کو یا تو خواب دکھایا یا کشف تھا کہ کوشان کے خیموں پر بہت تھی اور زمین مدیان کے پردے کانپ جاتے تھے۔کوشان اور مدائن کے ذکر سے معلوم ہوتا ہے کہ آنے والا موعود نبی شام سے دور کے علاقے سے تعلق رکھے گا۔اس زمانے میں یہ دونوں قیصر روما کے ماتحت تھے اور وہ تقریباً آدھی دنیا کا بادشاہ تھا مگر جب حضرت ابو بکر صدیق ان کے زمانے میں فلسطین کی طرف مسلمان پڑھے تو قیصر کی فوجیں ان مٹھی بھر افراد کے سامنے ایسی بھا گیں کہ اپنے خیمے اپنی سواریاں اپنا سامان جنگ اپنے زخمی اور لاشیں بھی چھوڑ گئے۔ایسا خوف ان پر طاری ہوا اور حقیقتاً ان پر تو آفت ہی ٹوٹ پڑی۔اور جو نظارہ حضرت حبقوق نے دیکھا۔وہ اس وقت نظر آگیا ان تمام نشانیوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی اور بنی کے زمانے میں پوری نہیں ہوئیں۔یہ پیارے آقا کے لئے تھیں۔اس لئے ان کے زمانے میں خدا تعالیٰ نے ایک ایک نشانی کو صاف اور واضح انداز میں پورا کیا۔تاکہ کسی کو کوئی شک نہ رہے۔کہ یہ وہ موعود نبی ” نہیں ہے۔