حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 11
حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 66 نام لکھے جاتے ہیں۔“ 11 امتہ الحمی سیکرٹری لجنہ اماءاللہ قادیان (1) حضرت سید و امتہ المی صاحبہ کی سب سے زیادہ نظر آنے والی خوبی پڑھنا اور پڑھانا تھی۔اُن کا گھر ایک سکول کی طرح تھا۔صرف اُن کا گھر ہی نہیں گھر گھر سکول کھول دیئے تھے۔حضرت صاحب نے اُس وقت کی عورتوں کی تعلیم کی حالت کے متعلق فرمایا تھا کہ بعض عورتیں بیعت کرنے آتی ہیں مگر کلمہ تک صحیح نہیں بڑھ سکتیں۔یہ اُس وقت کا حال تھا اور اب خواتین میں جو علمی ترقی ہے اُسے دیکھ کر پھر مڑ کر دیکھیں تو ابتداء میں آپا جان امتہ الحی صاحبہ عورتوں کو پڑھانے کے منصوبے بناتی نظر آتی ہیں آپ نے لجنہ کی پہلی رپورٹ مجلس مشاورت منعقد ہ 1924ء میں سنائی۔اس میں لکھا تھا کہ قادیان میں چار درسگاہیں کھولی گئیں ہیں۔دو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر کے اندر جہاں حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ اور آپ خود پڑھاتی تھیں۔تیسری درسگاه محترمه صالحہ بیگم صاحبہ اہلیہ سید میر محمد الحق صاحب اور چوتھی درس گاہ میں محترمہ مریم صاحبہ اہلیہ حافظ روشن علی صاحب پڑھاتی تھیں۔ان میں میسر نا القرآن ، قرآن مجید ترجمہ اور تفسیری نوٹس، احادیث