حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 10
حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 10 10 لجنہ کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کی لونڈیاں۔اب یہ تنظیم جو بھی کام کرے گی اللہ تعالی اپنے فضل سے اس کا ثواب سیدہ امتہائی صاحبہ اور فضلے اس سید اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے نام لکھے گا۔آپ کے حسنِ انتظام کا اندازہ رپورٹ کے اس حصے سے لگائیے آپ لکھتی ہیں:۔مختصر طور پر یہ بتانا چاہتی ہوں کہ لجنہ کے پانچ رجسٹر ہیں۔اول رجسٹر تجویزات۔اس رجسٹر میں جو عمدہ تجویز مستورات کے لئے مشورہ سے کی جاتی ہے لکھی جاتی ہے اور حضرت صاحب کے حضور پیش کی جاتی ہے حضور خالی حصے میں اپنی رائے کا اظہار فرماتے ہیں۔دوسرا رجسٹر کارگزاری کا ہے۔اس میں لجنہ نے جو جو کام کئے مع تاریخ لکھے جاتے ہیں۔تیسرا رجسٹر فہرست درخواست ہائے شمولیت لجنہ ہے۔ان تمام چھٹیوں کی نقل کی جارہی ہے جس میں داخل ہونے والی ممبر درخواست کرتی ہیں اور اس کو اس لئے رجسٹر پر چڑھا لیا جاتا ہے کہ اس میں داخل ہو کر شراکت لجنہ پر کار بندر ہوں گی۔چوتھا رجسٹر اغراض و مقاصد لجنہ کا ہے۔پانچواں رجسٹر مضامین ممبرات لجنہ کا ہے۔اس میں مضامین کے ہیڈنگ اور سنانے والیوں کے