حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 12
حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 12 کی کتب اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھائی جاتیں اور امتحان بھی لئے جاتے۔جو خواتین یہاں سے پڑھیں وہ آگے پڑھانا شروع کر دیتیں۔جب یہ رپورٹ مجلس مشاورت میں پڑھی گئی تو حضرت صاحب نے خوشنودی کا اظہار فرمایا۔(10) آپ نے فرمایا:۔وو لجنہ سے تعلیم حاصل کر کے ستر اسی کے قریب عورتیں ایسی ہیں جو قرآن کے چھ یا سات پارے تک اور فقہ وحدیث کی کتابیں پڑھ رہی ہیں اور ان کا ایسا سٹینڈرڈ ہے کہ باہر کے مرد بھی اسے پورا نہیں کر سکتے۔“ (11) لجنہ اماءاللہ کے ذمہ نور ہسپتال قادیان کے زنانہ وارڈ کی تعمیر کی تحریک بھی تھی۔یکم اگست 1923 ء میں اس کا سنگ بنیا د حضرت اماں جان نے رکھا۔اس کے بعد جلسہ میں سیدہ امتہ الحی صاحبہ نے مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے چندہ کی تحریک کی جس پر اُسی وقت ڈیڑھ سو کے قریب وعدے لکھوائے گئے۔بیسویں صدی کے شروع میں علی گڑھ یونیورسٹی کے ارد گرد بسنے والے بعض مسلمان ملکانہ راجپوتوں کو ہندو پنڈت 'شدھ کر کے واپس اپنے مذہب میں لانے لگے۔مسلمان تنظیموں نے بھی ملکانہ جا کر اُن کی