حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 9
حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ مطلب ہے اس پر غور کریں۔9 کر صاف یہ دل اپنا اصنام پرستی اس ہدیۂ صافی کو پھر پیش خدا کر دے جب تک رہے جاں تن میں مت بھول تو عہد اپنا اسلام کو بالا کر دعوے کو وفا کر دے غفلت میں پڑا کیوں ہے اُٹھ کام سنبھال اپنا دنیا کے کناروں تک اک حشر بپا کر دے جب کوئی کام بہت بڑا ہو جائے اور بہت پھیل جائے اور بہت اچھے اچھے نتیجے نکل رہے ہوں تو مڑ کر یہ دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے کہ اس کی ابتداء کیسے ہوئی اور کس کے ذریعے ہوئی۔آئیے ! آپ کو بتاتے ہیں کہ لجنہ اماءاللہ کی ابتداء کیسے ہوئی۔اکیس سال کی سیدہ امتہ الٹی صاحبہ نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سے بات کی کہ خواتین کو پڑھانا اور خدمت دین کے لائق بنانا بہت ضروری ہے اس کے لئے کوئی طریق ، کوئی تنظیم بنانی چاہیئے۔حضور نے اپنی بیگم کی اس بات پر غور کیا اور با قاعدہ اغراض و مقاصد ترتیب دے کر عورتوں کی تنظیم "الجنہ اماءاللہ کے نام سے بنانے کا 1922ء میں اعلان فرمایا۔