المبشرات

by Other Authors

Page 72 of 309

المبشرات — Page 72

۷۲ ہے وہی مجھے اس سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق اور طاقت دے گا کیونکہ ساری طاقتوں کا مالک تو وہ آپ ہی ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس مقصد کے لئے بہت یہ وپیہ کی ضرورت ہے بہت آدمیوں کی ضرورت ہے مگر اس کے خانوں میں کس چیز کی کمی ہے۔پس میرے دوستو ! روپیہ کے معاملہ میں گھبرانے اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں وہ آپ سامان کرے گا۔آپ ان سعادت مند روحوں کو میرے پاس لائے گا جو ان کاموں میں میری مددگار ہونگی " پس خدا آپ ہی ہمارا محاسب اور متصل ہوگا اسی کے پاس ہمارے سب خزانے ہیں مرتبہ یہ عظیم الشان خبریں ان ایام میں دی گئیں جبکہ ہندوستان سے باہر جماعت احمدیہ کا کوئی مستقل مشن موجود نہ تھا۔اور مرکزی خزانہ میں صرف چند آنے تھے دوسر طرف پیغامی گروپ جماعت کے افراد کو آپ سے برگشتہ کرنے اور اقتصادی لحاظ سے بے لیس کر دینے کی ہر ممکن تدابیر اختیار کر رہا تھا یقیناً ایسی نازک اور دلخراش صورت حال پر جماعت کا زندہ بچ نکلنا ایک خارق عادت امر تھا کجا یہ کہ دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ واشاعت کا کوئی عالمگیر نظام قائم ہو جائے شہید یہ ایک ناممکن اور محال امر تھا مگر خدا نے اپنے وعدوں کے مطابق ہواؤں کا رخ ہی بدل ڈالا اور غیب سے ہزاروں آپ کے ایسے جان نثار شاگرد پیدا کئے جنہوں نے خالص اعلائے کلمتہ اللہ کی غرض سے اپنی زندگیاں وقف کیں تہی دامن ہونے کے باوجود دنیا کے ہر بر اعظم میں پھیل گئے۔ایک زمانہ تھا کہ انگریز کہتے تھے کہ ہم پر سورج غروب نہیں ہوتا مگر ہندوستان کے آزاد ہوتے ہی اُن کا ام صب خلافت تا ته به فرموده ام اپریل 1210 طبع الال ملا - 1