المبشرات

by Other Authors

Page 73 of 309

المبشرات — Page 73

۷۳ یہ دعوی بھی ختم ہو چکا ہے لیکن جماعت احمدیہ پر آفتاب غروب نہیں ہوتا اور نہ کبھی ہو گا انشاء اللہ تعالے کیونکہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھوں دنیا کے تمام ممالک میں اسلامی مشنوں کا وسیع جال مجھ چکا ہے اور آپ کے روحانی فرزند دنیا کے گوشہ گوشہ میں خدا کے ازلی کا پیغام پھیلانے میں مصروف ہیں۔یورپ امریکہ، افریقہ ایشیا۔آسٹریلیا۔غرض کہ تمام تر اعظموں میں اسلامی لٹریچر شائع ہو رہا ہے۔مساجد تعمیر ہو رہی ہیں اور صداقت پسند ڈو میں اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو رہی ہیں۔جماعت کا مرکزی نظام جو سلا لاء میں بالکل تہ و بالا ہو گیا تھا اب مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوار ہو چکا ہے۔جہاں خزانہ میں پند آنوں کے سوا کچھ موجود نہ تھا وہاں آج لاکھوں روپے ہر وقت جمع رہتے ہیں جماعت احمدیہ کے مرکز ربوہ میں اس وقت جو مرکزی ادارے قائم ہیں ایک صدر انجمن احمدیہ اور دوسرا تحریک جدید۔یہ دونوں ادارے اپنا الگ الگ حلقہ عمل رکھتے ہیں ایک جماعت کی عمومی نگرانی اور ترقی کا فریضہ انجام دیتا ہے اور دوسرے کے ذمہ غیر ممالک کی تبلیغ کا کام ہے ان اداروں کی مالی اور اقتصادی حالت کا اندازہ کرنے کے لئے صرف بے معلوم کر لینا ہی کافی ہے کہ دونوں کے سالانہ بجٹ چند آنوں سے نکل کر لاکھوں تک جا پہنچے ہیں اور ان میں ہر سال اضافہ ہوتا جاتا ہے اور وہ دن دور نہیں کہ الہی وعدوں کے مطابق موجودہ بجٹ کروڑوں بلکہ اریوں سے بھی متجاوز ہونگے۔آج یہ بات دنیا والوں کی نظر میں بالکل ناممکن نظر آتی ہے مگر کیا وہ قادر و توانا خدا جس نے چند آنوں میں برکت ڈال کر ان کو لاکھوں تک پہنچا دیا ہے وہ ان لاکھوں کو اربوں میں نہیں بدل سکتا ؟