المبشرات

by Other Authors

Page 279 of 309

المبشرات — Page 279

۲۹۵ تعریف ہے کہ اس کو پڑھ کر حیرت آتی ہے اور یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چوہدری صاحب نے اپنے اس کام سے پاکستان کی جڑیں مضبوط کر دی ہیں اور اس کی بین الاقوامی صف اول میں لاکھڑا کر دیا ہے میں اس وقت سمجھتا ہوں کہ یو این۔اور میں یا برطانوی یا امریکی حلقوں میں چین کے متعلق دروس کے بڑھتے اثر کو روکنے کے لئے ) کوئی خدمت ہندوستان کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوا تھا اور اس خدمت کے نتیجہ میں ہندوستان کی بہت بڑی اہمیت حاصل ہو جاتی تھی اور پاکستان کی حیثیت گر جانے والی تھی۔لیکن چوہدری صاحب نے معاملہ کی اہمیت کو بھانپ کر ہو۔این۔او۔یا امریکن اور برطانوی حکومتوں پر (یہ تعین میں یاد نہیں رہی کہ آیا ہو۔این۔او مراد تھی یا برطانوی اور امریکن حکومتیں اس سے مراد تھیں، واضح کیا کہ پاکستان اس خدمت میں بہت بڑا حصہ لے سکتا ہے اور یہ کہ کم سے کم ایک حصہ خدمت کا ایسا ہے جسے صرف پاکستان ہی بجالا سکتا ہے۔اور ایسے زور سے اس معاملے کو پیش کیا اور اتنے زبر دست دلائل دیئے کہ حکومتوں کو ان کے دعوی کی صداقت تسلیم کرنی پڑی اور بجائے اس کی کہ وہ خدمت کلی طور پر ہندوستان کے سپرد کی جاتی۔اس کا ایک حصہ پاکستان کے بھی سپرد کیا گیا جسے کامیاب طور پر پورا کرنے کی صورت میں پاکستان بہت بڑی اہمیت حاصل کرلے گا اور دنیا کی سیاست میں صف اول پر آجائے گا۔منہ (مریب) اس رویا کا ایک پہلوے ا ر اکتوبر کو پورا ہو چکا ہے جبکہ عزت مآب چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب عالمی عدالت کے جج منتخب ہوئے۔یاد رہے۔جناب چودھری صاحب موصوف جس نشست سے خب ہوئے وہ بند د روان الفضل ۲۵ جنوری شد