المبشرات

by Other Authors

Page 13 of 309

المبشرات — Page 13

۱۳ اہ دے سکتا ہے کہ وہ آسمانی نور ہمارے کسی مخالف میں بھی موجود ہے اور جس نے حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور افضلیت اور قرآن شریف کے منجانب اللہ ہونے سے انکار کیا ہے وہ بھی کوئی روحانی برکت اور آسمانی تائیں اپنے شامل حال رکھتا ہے۔کیا کوئی زمین کے اس سرے سے اس میرے تک ایسا متنفس ہے کہ قرآن شریف کے ان چمکتے ہوئے نوروں کا مقابلہ کر سکے۔کوئی نہیں ایک بھی نہیں۔بلکہ وہ لوگ جو اہل کتاب کہلاتے ہیں اُن کے ہاتھوں میں بجز باتوں ہی باتوں کے اور خاک بھی نہیں حضرت مومنی کے پیرو یہ کہتے ہیں کہ جیسے حضرت موسیٰ اس دنیا سے کوچ کر گئے تو ساتھ ہی اُن کا عصا بھی کوچ کر گیا کہ جو سانپ بنا کرتا تھا۔اور جو لوگ حضرت عیسی کے اتباع کے مدعی ہیں اُن کا یہ بیان ہے کہ جب حضرت عیسی آسمان پر اٹھائے گئے تو ساتھ ہی وہ برکت بھی اُٹھائی گئی جس سر حضرت ممدوح مردوں کو زندہ کیا کرتے تھے۔۔۔۔ان کا یہ بھی تو قول ہے کہ وہی عیسائی مذہب کے باراں امام آسمانی نوروں اور الیا موں کو اپنے ساتھ لے گئے اور اُن کے بعد آسمان کے دروازوں پر پکے قفل لگ گئے اور پھر کسی عیسائی پر وہ کبوتر نازل نہ ہوا کہ جو اقبل حضرت مسیح پر نازل ہو کر پھر آگ کے شعلوں کا بہروپ کہ بدل کر حواریوں پر نازل ہوا تھا۔گویا ایمان کا وہ نورانی دانہ کہ جس کے شوق میں وہ آسمانی کبوتر اترا کرتا تھا انہیں کے ہاتھ میں تھا۔اور پھر بجائے اس دانہ کے عیسائیوں کے ہاتھ میں دنیا کمانے کی پھائی رہ گئی جس کو دیکھ کر وہ کبوتر آسمان کی طرف اُڑ گیا۔غرض بجہ قرآن شریف کے اور کوئی ذریعہ آسمانی نوروں کی تحصیل کا موجود نہیں" نے براہین احمدیہ حصہ چهارم رفع اول گشته) صفحه ۲۶۲ - ۲۶۳