المبشرات

by Other Authors

Page 12 of 309

المبشرات — Page 12

۱۲ سے وقت کے اہم روحانی ، تمدنی ، معیشی اور اخلاقی مسائل پر روشنی ڈالی اور زبر دست دلائل سے دنیا کے ادیان پر اسلامی نظام عمل کا فائق ہونا ثابت کیا۔اگر چہ یہ مباحث بھی علم و معرفت کا ایک لازوال خزینہ ہیں جس کی بے مثال عظمتوں اور رفعتوں کا اندازہ لگانا انسانی عقل کی بساط میں نہیں ہے۔لیکن حقیقت یہی ہے کہ آپ کا عظیم ترین کارنامہ رجس نے گذشتہ علم کلام کی بساط الٹ دی اور ادیان باطلہ بالخصوص عیسائیت دی اور کو کھلی شکست اٹھانا پڑی) یہ تھا کہ آپ نے الہام الہی کی زندہ برکات و نشانات کے ذریعہ اسلام کی صداقت کو نیر النہار کی طرح روشن اور عیاں کر دکھایا۔اس طرح آپ نیر اعظم " بھی ثابت ہوئے اور کا سرا الصلیب بھی۔اس تعلق میں حضور کی معرکۃ الآراء تالیف براہین احمدیہ کا ایک اقتباس لکھ دینا کافی ہوگا۔دیکھئے خدا کا یہ شیر کس شان سے مذاہب عالم کو چیلنج کر رہا ہے :- اعجاز اثر کلام قرآن کی نسبت ہم یہ ثبوت رکھتے ہیں کہ آج تک کوئی ایسی صدی نہیں گذری جس میں خدا تعالے نے مستعد اور طالب حق لوگوں کو قرآن شریف کی پوری پوری پیروی کرنے سے کامل روشنی تک نہیں پہنچایا اور اب بھی طالبوں کے لئے اس روشنی کا نہایت وسیع دروازہ کھلا ہے یہ نہیں کہ صرف کسی گذشتہ صدی کا حوالہ دیا جائے۔جس طرح بچے دین اور ربانی کتاب کے حقیقی تا بعدا روں میں روحانی برکتیں ہونی چاہئیں اور اسرار خاصہ المیہ سے مہم ہونا چاہیے وہی برکتیں اب بھی بوئندوں کے لئے مشہور ہو سکتی ہیں۔جس کا جی چاہے صد قدل سے رجوع کرے اور دیکھے اور اپنی عاقبت کو درست کرے انشاء اللہ تعالیٰ ہر ایک طالب صادق اپنے مطلب کو پائے گا اور مہر یک صاحب بصارت اس دین کی عظمت کو دیکھے گا۔مگر کون ہمارے سامنے آکر اس بات کا ثبوت