المحراب

by Other Authors

Page 134 of 207

المحراب — Page 134

کے سایہ یعنی تصرف کو لمبا کر دیتا ہے اور اگر وہ ایسا نہ کرتا تو یہ ایک جگہ ٹیکا رستا یعنی مومن دنیا میں کوئی ترقی نہ کرتے پھر جس طرح سوج کے مقام کو دیکھ کہ پتہ لگ جاتا ہے کہ سایہ کدھر جائے گا اسی طرح خدا تعالٰی کی تائیدات کو دیکھ کر یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ کون سی قوم ترقی کرے گی ہاں یہ الہی مرد ہمیشہ ایک سی نہیں رہتی ایک مدت کے بعد جب قوم خراب ہو جاتی ہے تو اسہ تعالیٰ اس کی پشت پنا ہی چھوڑ دیتا ہے اور وہ سایہ غائب ہو جاتا ہے پس کوشش کرو کہ تمہارا خدا تمہیں اور تمہاری اولادوں کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ممتد سایہ بنا دے اور تمہیں ایسی توفیق عطا فرمائے کہ تم محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کو ہمیشہ قائم رکھنے اور اس کو آگے بڑھانے کا موجب ہو تا کہ شمس والی دلیل ہمیشہ قائم رہے اور تمہارے لئے الہی نفرتیں ظاہر ہوتی رہیں اور انسانی تدابیر تمہارے مقابلہ میں ہمیشہ ناکام رہیں۔(تفسیر صغیر جلد ششم مناه)