المحراب — Page 5
501- قَالَ الرَّسُول الالم وَ الَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِكُنَّ أَنْ يَنزِلَ فِيْكُمْ إِبْنُ مَرْيَمَ حَكَما عَدْلًا فَيَكْسِرُ الصليب ويقتل الخنزير ويضع العرب اسے بخاری مطبع مجتبائی کتاب ید الخلق باب نزول عیسی بن مریم) ترجمہ ، مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں ضرور مضر در سیح ابن مریم نازل ہوگا جو حکم د عدل ہن کر تمہارے اختلافات کا فیصد کریگا اور وہ صلیب کو توڑ کے رکھ دیگا اور خنزیر کو قتل کرے گا اور جنگ کو موقوف کردے گا۔فرمان حضرت مسیح موعود نوراله مرقده " قریب ہے کہ میں ایک عظیم الشان فتح پاؤں۔کیونکہ میری زبان کی تائید میں ایک اور زبان بول رہی ہے اور میے ہاتھ کی تقویت کے لئے ایک اور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں۔میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے جو میکہ لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے اور آسمان پر ایک جوش اور اُبال پیدا ہوا ہے جس نے ایک متلی کی طرح اس مُشتِ خاک کو کھڑا کر دیا ہے۔سر یک وہ شخص جس پر توبہ کا دروازہ بند نہیں عنقریب دیکھ لے گا کہ میں اپنی طرف سے نہیں ہوں۔کیا وہ آنکھیں بینا ہیں جو صادق کو شناخت نہیں کر سکتیں۔کیا وہ بھی زندہ ہے جس کو اس آسمانی صدا کا احساس نہیں “ (ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ ص ۴۰۳)