اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 12
خالق کائنات تک پہنچانے کی خوشخبری وہ انسان جو قریب چھ ہزار سال قبل غاروں کی اتھاہ اور تاریک گہرائیوں میں رہتا تھا اب راز کائنات دریافت کرنے کے لئے آسمان کی پہنائیوں میں محو پروانہ ہے اور سالہا سال تک اعلی ترین دماغوں کی عرق ریزی اور بے شمار ڈالر صرف کر کے اربوں اور کھربوں تاروں میں سے ہمارے قریب ترین سیار سے اور زمین سے قریب دو لاکھ چالیس ہزار میل پر واقع چاند پر کمند ڈالنے کے بعد مریخ تک پہنچ چکا ہے۔جس کا فاصلہ ہم سے تقریبا ساڑھے تین کروڑ میل اور سورج سے تقریباً چودہ کر دڑ بیس لاکھ میں ہے یہ بلا شبہ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی یہ حیرت انگیز کامیابی ہے۔مگر اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال قبل اسی بڑھ کر ہر فرد بشر کو یہ خوشخبری سنائی کہ ہم تمہیں چاند ، مریخ اور سورج بلکہ ہر دو جہان کے خالق و مالک تک پہنچا سکتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم کا یہ خارق عادت کمال اور علمی معجزہ ہے کہ اُس نے جہاں جہاں کائنات عالم کی وسیع سرحدوں ، اس کی تسخیر کی جدو جہد اور اس سلسلہ میں آخری نہ مانہ کی ایجادات کی خبریں دی ہیں ، وہاں نہایت بلیغ اور پر حکمت اشاروں ے معلوات کا انسائکلو پیڈیاری ناری پروفیسر پاکستان کی است، نارگیری ابری لاہور