اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 11 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 11

نہیں تھا۔وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا۔وہ لعل اور یا قوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔غرض وہ کسی چیز اراضی اور سمادی میں نہیں تھا۔صرف انسان میں تھا یعنی انسان کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سید و مولی سیدالانبیا سید الاحياء محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ربوبیت الہیہ اور تجلیات ربانیہ کا ایسا بے مثال انعکاس ہوا کہ آپ کے وجود کا ذرہ ذرہ خُدائے ذو العرش کا تخت گاہ بن گیا اور آپ کا دل عرش عظیم قرار پایا اور جس طرح آپ سب انبیاء سے افضل و اعلیٰ اور اکمل دار فع اور اجلی و اصفیٰ تھے۔اسی طرح آپ کو قرآن کی شکل میں اسلام جیسا کامل ومکمل دین بھی عطا کیا گیا جو آج خدادانی کا عدیم المثال اور واحد ذریعہ ہے۔وہ خُدا جو دنیا کی نظر سے ہزاروں پردوں میں ہے انسان فقط اس بابرکت مذہب کی بیچے طور پر پابندی اختیار کر کے اور اس کی تعلیموں پر کاربند ہو کر اسی جہان میں اس خُدا کو دیکھ لیتا ہے اور یقین کی آنکھ سے مشاہدہ کر لیتا ہے کہ فی الواقع وہ موجود ہے اور زمین و آسمان اور دنیا اور عقبی پر اس قادر توانا خدا کی بادشاہت قائم ہے۔آئینہ کمالات اسلام ف طبع اول- (روحانی خزائن جلده من ) :