اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 10 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 10

۱۰ سالکوں کے شہنشاہ حق یہ ہے کہ اُس زندہ خُدا کا انا الموجود کہنا معرفت کا وہ مرتبہ عطا کرتا ہے کہ اگر دنیا کے تمام فلاسفروں کی خود تراشیدہ کتابیں ایک طرف رکھیں اور دوسری طرف انا الموجود خدا کا کہنا تو اس کے مقابل فلسفہ کے تمام دفتر سراسر بے حقیقت اور بالکل پہنچے ہیں۔خواہ ان کی ضخامت کوہ ہمالیہ جیسے کئی پہاڑوں کے موافق ہی کیوں نہ ہو۔الغرض خدا بر حق ہے لیکن اس کا چہرہ دیکھنے کا آئینہ وہ پاک منہ ہیں جن پر عشق انہی کی بارش ہوتی ہے اور بارگاہ حضرت احدیت کے ان سب عاشقوں اور محبوبوں اور سالکوں کی جماعت کے شہنشاہ اور ارمن بطحا کے آسمانی تاجدار ہمارے سید و مولا سید المطر بن شفیع المذنبين ، خاتم النبيين حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔آپ سلسلہ انبیاء میں واحد زندہ نبی ہیں جن کی روحانی آنکھوں کو وہ نور بخشا گیا جوخدا تعالیٰ کی کامل تجلی کا مشاہدہ کر سکے۔اور وہ نورانی دلی اور نورانی سینہ عطا ہوا جو اس کا مکمل عکس بن سکے۔جیسا کہ حضرت اقدس بانی جماعت احمدیہ علیہ الف تحیتہ۔فرماتے ہیں :- (خدا تعالیٰ ایک نور ہے اس لئے نور نے نور کو قبول کر لیا۔وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسان کامل کو۔وہ ملائک میں نہیں تھا یہ نجوم میں نہیں تھا۔قمر میں نہیں تھا۔آفتاب میں بھی