الاستفتاء (ضمیمہ حقیقة الوحی)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 189 of 242

الاستفتاء (ضمیمہ حقیقة الوحی) — Page 189

ضمیمه حقيقة الوحي ۱۸۹ الاستفتاء يحمد الله و یمشی الیک - خدا تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چل رہا ہے۔سبحان الذي اسرى بعبده لیلا۔وہ پاک ذات وہی خدا ہے جس نے ایک رات خلق ادم فاكرمة - میں تجھے سیر کرا دیا۔جَرِى اللَّهُ فِي حُلل الانبياء - اُس نے اس آدم کو پیدا کیا اور پھر اس کو عزت دی۔یہ رسول خدا ہے تمام نبیوں کے پیرا یہ میں یعنی ہر ایک نبی کی ایک خاص صفت اس میں موجود ہے۔بشری لک یا احمدی۔تجھے بشارت ہو اے میرے احمد۔أَنْتَ مُرَادِي ومَعِي - سِرُّكَ سِرّى۔تو میری مُراد اور میرے ساتھ ہے۔تیرا بھید میرا بھید ہے۔انی ناصرک إِنِّی حافظک میں تیری مددکروں گا۔میں تیرا نگہبان رہوں گا۔انِّي جَاعِلُكَ للنَّاس اماما - میں لوگوں کے لئے تجھے امام بناؤں گا تو اُن کا رہبر ہو گا اور وہ تیرے پیرو ہوں گے۔أ كان للناس عجبًا ـ قُل هو الله کیا ان لوگوں کو تعجب آیا۔کہ خدا ذوالعجائب ہے۔لا يُسْتَلُ عمّا يفعل وَهُمْ يُسْتَلُونَ۔وہ اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا اور لوگ۔پوچھے جاتے ہیں۔وَتِلْكَ الْآيَامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاس - اور یہ دن ہم لوگوں میں پھیرتے رہتے ہیں۔وقالوا إنْ هذا إِلَّا اختلاق۔- اور کہیں گے کہ یہ تو صرف ایک بناوٹ ہے۔قل ان کنتم تحبون الله فاتبعونی کہہ اگرتم خدا سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی يحببكم الله - کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے۔