القصائد الاحمدیہ — Page 372
۳۷۲ ۵۲ قَصِيدَةٌ مِّنَ الْمُؤلّف مؤلف کی طرف سے ایک قصیدہ إِنِّي مِنَ الرَّحْمَنِ عَبْدٌ مُكْرَم سَمٌ مُعَادَاتِي وَسِلْمِي أَسْلَمُ میں رحمن کی طرف سے ایک بندہ عزت دیا گیا ہوں۔میری دشمنی زہر ہے اور مجھ سے صلح سلامتی بخشنے والی ہے۔إِنِّي أَنَا الْبُسْتَانُ بُسْتَانُ الْهُدَى إِنِّى صَدُوقٌ مُصْلِحْ مُتَرَدِّمُ میں وہ باغ ہوں جو ہدایت کا باغ ہے۔میں راست گوا اور مصلح ہوں اور اصلاح کرنے والا ہوں۔مَنْ فَرَّ مِنِّى فَرَّ مِنْ رَبِّ الْوَرَى إِنِّي أَنَا النَّهْجُ السَّلِيمُ الأَقْوَمُ جو شخص مجھ سے بھاگا وہ خدا سے بھاگا۔میں سلامتی کی راہ اور سیدھی راہ ہوں۔رُوحِي لِتَقْدِيسِ العَلِيِّ حَمَامَةٌ اَوْ عَندَلِيبٌ غَارِدٌ مُتَرَنَّمُ میری روح خدا کی تقدیس کے لئے ایک کبوتری ہے یا ایک بلبل ہے جو خوش آواز سے بول رہی ہے۔مَا جِئْتُكُمْ فِي غَيْرِ وَقْتٍ عَابِيًّا قَدْ جِئْتُكُمْ وَالْوَقْتُ لَيْلٌ مُظْلِمُ میں تمہارے پاس بے وقت بطور لہو و لعب کے نہیں آیا میں اُس وقت آیا جب کہ زمانہ رات کی طرح تھا۔