القصائد الاحمدیہ — Page 373
۳۷۳ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتْرُكُوا أَهْوَاءَكُمْ تُوْبُوا وَإِنَّ اللَّهَ رَبِّ ارْحَمُ اے لوگو! اپنی حرص و ہوا کو چھوڑ دو تو بہ کرو اور خد اغفور و رحیم ہے۔رَبِّ كَرِيمٌ غَافِرٌ لِمَنِ اتَّقَى طُوبَى لِمَنْ بَعْدَ الْمَعَاصِي يَنْدِمُ رب کریم ہے وہ ڈرانے والے کو بخش دیتا ہے۔کیا خوش نصیب وہ شخص ہے جو گناہ کے بعد پچھتاتا ہے۔يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا أَجَالَكُمْ إِنَّ الْمَنَايَا لَا تُرَدُّ وَتَهْجُمُ اے لوگو! اپنی موتوں کو یاد کرو۔جب موتیں آتی ہیں تو واپس نہیں ہوتیں اور ناگاہ پکڑ لیتی ہیں۔يَا لَائِمِي إِنَّ الْمَكَارِمَ كُلَّهَا فِي الصِّدْقِ فَاسْلُكْ نَهْجَ صِدْقٍ تُرْحَمُ اے میرے ملامت کرنے والے ! تمام بزرگیاں صدق میں ہیں پس صدق اختیار کر۔سلامت رہے گا۔اَلسَّعَى لِلتَّوْهِيْنِ أَمْرٌ بَاطِلٌ إِنَّ الْمُقَرَّبَ لَايُهَانُ وَيُكْرَمُ تو ہین کے لئے کوشش کرنا باطل ہے۔جو شخص خدا کا مقرب ہوتا ہے خدا اُس کو ذلیل نہیں کرتا۔جَاءَ تكَ آيَاتِي فَأَنْتَ تُكَذِّبُ شَاهَدتَ سُلْطَانِي فَانْتَ تَحَكَّمُ میرے نشان تیرے پاس آئے سوٹو تکذیب کرتا ہے اور میرے برہان تو نے مشاہدہ کئے اور پھر تو حکم کرتا ہے۔هَلْ جَاءَكَ الْإِبْرَاءُ مِنْ رَبِّ الْوَرى أَمْ هَلْ رَأَيْتَ الْعَيْشَ لَا يَتَصَرَّمُ کیابری ہونے کی خبر خدا تعالیٰ سے تجھے پہنچ گئی یا تو نے دیکھ لیا کہ تیری زندگی کبھی منقطع نہیں ہوگی۔إِنْ كُنْتَ اَزْمَعْتَ النِّضَالَ فَإِنَّنَا نَأْتِي كَمَا يَاتِي لِصَيْدٍ ضَيْغَمُ اور اگر تو جنگ کا ارادہ کرتا ہے تو ہم اس طرح آئیں گے جس طرح شکار کے لئے شیر آتا ہے۔لَانَتَّقِي حَرُبَ الْعِدَا وَنِضَالَهُمْ وَالْقَلْبُ عِنْدَ الْحَرْبِ لَا يَتَجَمْجَمُ ہم دشمنوں کی جنگ اور ان کی تیراندازی سے نہیں ڈرتے اور دل لڑائی کے وقت مترد دنہیں ہوتا۔أنْظُرُ إِلى عَبْدِ الْحَكِيمِ وَغَيْهِ يَعْوِی كَسِرْحَانِ وَلَا يَتَكَلَّمُ ڈاکٹر عبدالحکیم خان اور اُس کی گمراہی کی طرف دیکھ بھیڑیئے کی طرح چلا رہا ہے نہ یہ کہ بات کرتا ہے۔