جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ

by Other Authors

Page 5 of 81

جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 5

بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود فرماتے ہیں: " یہ عاجز تو محض اس غرض سے بھیجا گیا تا یہ پیغام خلق اللہ کو پہنچا دے کہ دنیا کے تمام مذاہب موجودہ میں سے وہ مذہب حق پر اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہے جو قرآن کریم لایا ہے اور دارالنجات میں داخل ہونے کیلئے دروازه لا إِلهَ الا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہے قرآن مجید نے توحید اور رسالت محمدیہ کے خلاف سب سے بڑا خطرہ فتنہ تثلیث کو قرار دیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔تَكَادُ السَّبُوتُ يَتَفَكَّرُنَ مِنْهُ وَتَنْشَقٌ الاَرْضُ وَتَخِرُ الْجِبَالُ هَدَّاه اَن دَعَوا لِلرَّحْمَانِ وَلَدًاه ) مریم ۹۱-۹۲) قریب ہے کہ آسمان پھٹ کر گر جائیں اور زمین ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر جاپڑیں۔اس لیے کہ ان لوگوں نے خدائے رحمن کا بیٹا قرار دیا ہے اس قرآنی فیصلہ کے مطابق حضرت بانی احمدیت اس فتنہ کیخلاف عمر بھر جہاد کرتے رہے نیز فرمایا : " ہمارے نزدیک ہندوستان دارالحرب ہے۔ملجا و قلم کے ن " حجة الاسلام" صفحه ۱۲ - ۱۳