جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ

by Other Authors

Page 4 of 81

جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 4

سی سے دین پر ثبات حاصل ہوتا ہے اور اسی سے قرب الہی کی برکات نصیب ہوئی ہیں۔عباد الرحمن کی اس مثالی خصوصیت اور شاندار روایت کو قیامت تک زندہ رکھنا مالک عالم کے تمام احمدیوں کا اولین فرض ہے۔کیونکہ وہ تحریک احمدیت سے وابستگی کا شرف رکھتے ہیں۔جو خالص علمی ، مذہبی اور آفاقی تحریک ہے اور جس کے محکم نظریات کی رفعتوں کے مقابل ہمالیہ کی سر بفلک چوٹیوں کی اتنی بھی حیثیت نہیں ، جتنی نسبت ذرہ کو آفتاب سے یا قطرہ کو بحر ذخار سے ممکن ہے۔اس کھلی صداقت کو آزمانے اور پرکھنے کاسب سے آسان اور دلچسپ طریق وہی ہو سکتا ہے جسکی نشاندہی ہمارے آقا و مولیٰ خاتم الانبیاء حضرت احمد مجتبی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں فرمائی ہے کہ GALANGUAGE خَزَائِنُ وَمِفْتَاحُهَا السُّوالُ لك علم کے خندانوں کی چابی سوال ہے " العـ " اس با برکت ارشاد نبوی کی تعمیل میں اسوقت عقائد احمدیت پر بعض سوالات اور اعتراضات کا جائزہ لینا مقصود ہے۔لیکن قبل اس کے کہ اصل نوع شروع کیا جائے یہ بنانا ضروری ہے کہ عقائد احمدیت کیا ہیں اور ان کے خلاف شدید رد عمل اور اعتراضات کا واقعاتی پس منظر کیا ہے ؟؟ " الدور المنتشرة " للسيوطي صفحه ۱۱۵