جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ

by Other Authors

Page 53 of 81

جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 53

" ۵۳ • و ہم معنی ہے اور اسلام میں خدا اور مصطفے کے سوا کوئی اتھارٹی نہیں یا مهدی موعود و مسیح موعود اتھارٹی ہیں جن کو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم و عدل کا عدیم المثال منصب عطا کیا اور اسکی الہامی عدالت کی نسبت ارشاد فرمایا کہ رام يَقِفُ أَثْرِى وَلَا يخطى لك 7 یعنی مسیح موعود و مهدی موعود میرے قدم بقدم چلیں گے اور ذرا بھی خطا نہ کریں گے۔شیخ الشیوخ عالم ربانی، غوت صمدانی علامہ سید عبد الوہاب شعرانی " المیزان " میں اس حدیث کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں : " امام مہدی۔۔۔۔کے ظہور کے بعد ان کے پہلے مذاہب کے اقوال پر عمل کی پابندی باطل ہو جائے گی۔چنانچہ اہلِ کشف نے اس کی تصریح کی ہے اور امام مہدی علیہ السلام کو پورے طور پر شریعت محمدى على صاحبها الصلوة والسلام کے مطابق حکم کرنے کا الہام کیا جائے گا۔یہاں تک کہ اگر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہوتے تو ان کے تمام جاری کردہ احکام کو تسلیم فرماتے " (مواہب حمانی ترجمہ اردو میزان شعرانی - حصہ اول (ص ت نور الابصار فی مناقب آل بيت النبي المختار ص ٣٧ از حضرت الشیخ سید شبلنجي المكتبة الملكية الازهر مصر