جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ

by Other Authors

Page 20 of 81

جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 20

٢٠ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر ارشاد کی پیروی ہماری فطرت میں ہے آنحضور کے ہر ایک فرمان پر سہارا پورا پورا ایمان ہے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو اس عقیدہ و مسلک کے باوجود اگر ایک الگ اور منتقل امت کا بانی قرار دیا جائے تو اس کے منطقی نتیجہ کے طور پر ما تنا پڑیگا کہ اس زمانہ میں ملتِ اسلامیہ کا فرد صرف وہی ہے جو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے برعکس نظریہ رکھے اور قرآن و سنت کا باغی ہو ؟ دوستو اک نظر خدا کیلئے سید الخلق مصطفے کے لئے سوم : حدیث نبوی ہے : - فَمَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَةِ -:- :- قيد شبرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبقَةَ الإِسْلَامِ مِنْ رَأْسِهِ ، که جو شخص ایک بالشت بھر بھی الجماعت سے خروج کرتا ہے وہ اپنے سر سے اسلام کا رسہ اتار پھینکتا ہے۔حضرت امام احمد بن حنبل نے یہ حدیث اپنی مسندیں درج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ ارشاد فرمایا تو کسی شخص نے دریافت کیا کہ خواہ وہ نماز روزہ کا بھی پابند ہو ؟ فرمایا خواہ نماز پڑھے اور روزہ رکھے لیکن ساتھ ہی یہ ہدایت فرمائی :- وَلكِنْ تَسَمُّوا باسم الله الذى سماكم عباد الله : المسلمين المؤمنين، ل فرمایا لیکن تم انہیں اسی نام سے یاد کرو جس سے اللہ نے تم کو موسوم کیا ہے ن مسند احمد بن حنبل جلد ۵ ص ۳۴۲