جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 9
٩ تمام ط حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے صلیب کے پرستاروں کو للکارنا اور اس نشان سے دلائل و براہین کی رو سے ان پر حجت تمام کی کہ مولانا ابوالکلام آزاد کے بقول عیسائیت کے اس ابتدائی اثر کے پر نچے اڑ گئے جو سلطنت کے زیر سایہ ہونے کی وجہ سے حقیقت میں اسکی جان تھا اور عیسائیت کا طلسم دھواں ہو کر اڑنے لگا " نے اور مولانا نور محمد صاحب نقشبندی چشتی مالک اصح المطابع دہلی کے الفاظ میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے پیش فرمودہ نظریہ وفات مسیح کے نتیجہ میں ہندوستان سے لیکر ولایت تک کے پادریوں کو شکست ہوئی " ڑے پادریوں نے اس شکست فاش کا انتقام لینے اور مسلمانوں کو اپنے دام تزویر میں پھنسانے کیلئے اس پہلو پر زور دینا شروع کیا کہ مرزا صاحب کو کا ذب سمجھنے میں ہم سب عیسائی مسلمانوں کے ساتھ متفق ہیں اور حضرت مسیح علیہ السلام کی آمد کے لئے چشم براہ ہیں۔چنانچہ ۱۹۰۷ ء میں مشہور پادری اکبر مسیح نے اسی بناء پر اپنی کتاب 19-6 منارۃ البیضاء " صر-۳ میں مسلمانوں کو دعوتِ اتحاد دی جس کے بعد مسیحی مصنفوں نے احمدیت کے خلاف اعتراضوں کو پھیلانے کیلئے باقاعدہ اخبار وکیل " امر نشر جون ۱۹۰۸ ء ہے۔دیبا بچه بر ترجمہ مولانا اشرف علی تھانوی