ایک حیرت انگیز انکشاف

by Other Authors

Page 7 of 41

ایک حیرت انگیز انکشاف — Page 7

بنایا تھا۔اس حقیقت میں شبی وقت اور اس زور کے غزالی اور رازی تھے گزشتہ نصف صدی سے زیادہ عرصہ میں آپکی مفید و مقبول تصانیف سے ملت اسلامیہ کو جو فوائد حاصل ہوئے وہ ہر دیندار مسلمان پر اظہر من شمس ہیں۔۔۔۔۔تصانیف کی طویل فہرست میں ایک بہت اہم اور مفید تصنيف المصالح العقليه لا حكام النقلیه ہے جس میں تمام شرعی احکام کی عقلی حکمتیں مصلحتیں اور احکام اللہ کے اسرار و رموز اور فلاسفی ظاہر کی گئی ہے اور عام فہم انداز میں ثابت کیا ہے کہ تمام احکام شرعیت عین عقل کے مطابق ہیں۔کتاب کے تینوں حصوں کی ترتیب فقہی ابواب پر رکھی گئی ہے۔یہ کتاب تقسیم ہند سے قبل ۳۲۸ احہ میں ادارہ اشرف العلوم (جو دارالاشاعت دیوبند یو پی انڈیا کا ذیلی ادارہ تھا) سے شائع ہو کر قبولیت عام حاصل کر چکی ہے، لیکن افسوس کہ پاکستان میں اس کی طباعت کا موقع نہ مل سکا اب خدا کا شکر ہے کہ یہ کتاب احکام استلا در عقل کی نظر میں" کے عام فہم نام کے ساتھ دارالاشاعت کراچی نمبرا اسے پھر شائع کی جارہی ہے یہ زیر نظر مختصر مقالہ میں یہ بتانا مقصود ہے کہ اس مقبول عام تصنیف کے اہم مآخذ میں سرفہرست حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا لٹریچر ہے جس کے بکثرت فقرے ہی نہیں ، صفحوں کے صفحے بھی تخفیف سے تصرف کے ساتھ لفظاً لفظاً زینت