احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 43 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 43

43 حصہ اول تعلیمی پاکٹ بک یعنی تواضع اور انکساری سے سلسلہ وار انسان کو قرب منزلت حاصل ہوتی ہے نہ یہ کہ انکساری کرنے والے کا جسم آسمان کی طرف اٹھایا جاتا ہے۔انکساری کرنے والا عبد تو بقید حیات رُوح و جسم کے ساتھ انکساری کرتا ہے مگر مراد حدیث میں روحانی رفعت ہی ہے نہ کہ عبد کا کسی آسمان پر جسمانی رفع ہوتا ہے۔معراج نبوی کی حقیقت : ہماری اس بحث سے کہ خدا کی طرف رفع جسمی محالات میں سے ہے کیونکہ اس سے خدا کا ذوجہت ہونالازم ہوتا ہے یہ بھی ظاہر ہے کہ آنحضرت علی کا معراج بھی مادی جسم کے ساتھ نہ تھا بلکہ ایک لطیف نورانی مثالی جسم کے ساتھ تھا۔اور جو نظارے حضور علی کو دکھائے گئے وہ بھی مثالی جسم کے ساتھ آپ کے سامنے پیش ہوئے جیسا کہ دنیا آپ کو ایک بڑھیا کی صورت میں دکھائی گئی اور دجلہ وفرات مثالی وجود میں آسمان پر دکھائے گئے اور جنت و دوزخ کو مثالی وجود میں دکھایا گیا اور بعض روایات کی رو سے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو آپ نے جنت میں مثالی وجود میں مشاہدہ فرمایا جبکہ بلال خود زندہ زمین پر موجود تھے۔پس آنحضرت ﷺ کی یہ سیر روحانی ایک مثالی نورانی جسم کے ساتھ تھی اسی لیے شاہ ولی اللہ جیسے علماء محققین نے بھی معراج کے واقعات کی آنحضرت علی کے زمانہ نبوت میں ظاہر ہونے والے واقعات سے تعبیر کی ہے۔اور چونکہ یہ لطیف ترین کشف تھا اسی لئے صحیح بخاری کتاب التوحيــد بـاب مـا جـاء في قوله وكلم الله موسى تكلیما میں واقعہ معراج کے بعد وَ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ فِى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کے الفاظ ہیں کہ پھر آنحضرت عله حالت کشفی سے بیدار ہوئے اور آپ مسجد حرام میں تھے۔